شہباز شریف اثاثہ جات منجمد کیس :فریقین کے وکلا ءبحث کیلئے 3جون کوطلب
فائل فوٹولاہور :احتساب عدالت نے سابق وزیر اعلیٰ پنجاب شہباز شریف خاندان کے اثاثہ جات منجمد کرنے سے متعلق کیس میں فریقین کے وکلاءکو بحث کیلئے 3جون کو طلب کرلیا۔
لاہور کی احتساب عدالت کے ایڈمن جج جواد الحسن نے شہباز شریف خاندان کے اثاثہ جات منجمد کرنے سے متعلق کیس کی سماعت کی۔
شہبازشریف کے وکیل نے عدالت کو بتایا کہ نیب حکام نے حقائق کے برعکس ان کے مؤکل کی فیملیز کے اثاثہ جات منجمد کردئیے ہیں،قانونی طور پر انویسٹی گیشن کے دوران اثاثے منجمد نہیں کیےجاسکتے،عدالت شہباز شریف،سلمان شہباز سمیت دیگر کے اثاثے منجمد کرنے کے حکم پر نظر ثانی کرے۔
عدالت نے فریقین کے وکلا ءکو بحث کیلئے طلب کرتے ہوئے درخواست پر کارروائی3 جون تک ملتوی کردی۔
مقبول ترین














اس کہانی پر تبصرے بند ہیں۔